پرائیویٹ تعلیمی اداروں کیلئے موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) پیرا نے وفاقی دارالحکومت کے نجی تعلیمی اداروں میں 21دسمبر سے 5جنوری 2025تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔۔۔
دوسری جانب نجی تعلیمی اداروں نے اچانک فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پندرہ دن کی اچانک چھٹیوں کے اعلان سے پہلے سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اور بچوں کو ہوم ورک بھی دینے کا وقت نہیں ملا ہے ۔ جمعہ کے روزجاری کردہ نوٹیفکیشن میں اعلان کیا گیا کہ وفاق میں قائم پرائیویٹ تعلیمی ادارے آج بروز ہفتہ21دسمبر سے کر 5جنوری 2025تک موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے بند رہیں گے جس پر نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان، اساتذہ اور والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پیرا نے چھٹیوں کا اچانک اعلان کردیا ہے جس سے طلبا،ٹیچرز،والدین پریشان ہیں۔