سٹریٹ کرائم میں ملوث 2ملزم گرفتار، چھینی گئی رقم برآمد
راولپنڈی (خبرنگار) تھانہ ویسٹریج پولیس نے سٹریٹ کرائم میں ملوث 2رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان میں اسامہ اور زاہد شامل ہیں، ملزمان سے چھینی گئی رقم 31ہزار روپے برآمد ہوئے۔ دریں اثنا راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 7ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں محمد مختار، شکیل، عامر، بلا، حزیفہ، عمر رحمان اور عمیر علی شامل ہیں۔