2024:سنگین جرائم کے 24ہزار ملزم گرفتار، واقعات میں کمی

2024:سنگین جرائم کے 24ہزار ملزم گرفتار، واقعات میں کمی

اسلام آباد (اے پی پی) 2024میں اسلام آباد پولیس نے 2.38ارب روپے سے زائد مالیت کے مال مسروقہ کی بازیابی کے ساتھ سنگین جرائم کے 24ہزار 387افراد کو گرفتار کر لیا۔۔

 پولیس اہلکار کے مطابق آئی جی سید علی ناصر اور ڈی آئی جی آپریشنز سید علی رضا کی زیرقیادت سالانہ جائزہ اجلاس میں شیئر کیے گئے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سنگین جرائم کے 2023میں 269واقعات کم ہو کر 2024میں 200رہ گئے۔ کریک ڈاؤن میں 1531افراد پر مشتمل 657گروہوں کو ختم کیا گیا۔ 429کاریں اور 763موٹرسائیکلیں برآمد کی گئیں۔ 1723مقدمات درج کر کے منشیات کی سمگلنگ میں ملوث 1811افراد کو گرفتار کیا گیا، تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانے والے 45مشتبہ افراد بھی شامل ہیں، 417کلو چرس، 533کلو ہیروئن، 24کلو کرسٹل میتھ (آئس) اور شراب کی 18ہزار 931بوتلیں برآمد کی گئیں۔ متعدد چیلنجز کے باوجود امن و امان کے 1628واقعات میں سکیورٹی کا انتظام کیا گیا، 4پولیس افسران نے ڈیوٹی کے دوران جام شہادت نوش کیا اور 29کو بہادری کے اعتراف میں تمغوں سے نوازا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں