عرفان سدو زئی صدرکے جے ایف، مقصود صوفی جنرل سیکرٹری منتخب

 عرفان سدو زئی صدرکے جے ایف، مقصود صوفی جنرل سیکرٹری منتخب

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) کشمیر جرنلسٹس فورم کے انتخابات میں عرفان سد و زئی صدر اور مقصود احمد صوفی دو سال کیلئے جنرل سیکرٹری، عمران اعظم فنانس سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔

 پروگریسو پینل کے عمران اعظم نے سب سے زیادہ 142 ووٹ لیے ، پروگریسو پینل کے عقیل انجم نے 100 ووٹ لیے ، ان کے مقابل عرفان سدو زئی نے جرنلسٹ پینل کی طرف سے 116ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ پروگریسو پینل کے اقبال اعوان 117 ووٹ لے کر سینئر نائب صدر منتخب ہوئے ، دانش ارشاد اور خالد گردیزی نے 116 ، 116 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ مقصود صوفی 106 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ۔ جوائنٹ سیکرٹری کیلئے پروگریسو پینل کے نثار تبسم نے 129 ، غلام نبی (کشمیر جرنلسٹ پینل) اور حسیب شبیر (پروگریسو پینل) نے 100، 100 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں