ڈائریکٹر لوک ورثہ کی مبینہ غیر قانونی تقرری، سیکرٹری کو درخواست

ڈائریکٹر لوک ورثہ کی مبینہ غیر قانونی تقرری، سیکرٹری کو درخواست

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈائریکٹر لوک ورثہ کی مبینہ غیر قانونی تقرری کے خلاف سابق پرو گرام آرگنائزر محمد نصیر نے سیکر ٹری قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن حسن ناصر جامی کو درخواست لکھ دی۔۔۔

 دنیا کو دستیاب درخواست میں کہا گیا کہ انوارالحق کی مارچ 2025میں 42سال سروس مکمل ہو جائے گی اس کے باوجود ان کے اضافی چارج میں 3ماہ توسیع کی گئی، قانون کے مطابق ملازم کی تقرری کی کم از کم عمر 18سال جبکہ انوارالحق 1983میں غیر قانونی طور پر ایل ڈی سی گریڈ 5میں بھرتی ہوئے ، میٹرک کی سند اور نادرا شناختی کارڈ کے مطابق ان کی عمر 16سال 7ماہ تھی۔ بارہ ستمبر 1984کو گریڈ بارہ میں سٹینو ٹائپسٹ، 1986میں گریڈ پندرہ میں سٹینو گرافر ترقی ملی، پندرہ جنوری کو کیڈر تبدیل کر کے گریڈ سولہ اور 2001میں پھر کیڈر تبدیل کر کے پروگرام آرگنائزر ترقی دی گئی، یکم جنوری 2001کو گریڈ سترہ میں پروموشن، جولائی 2004 میں پرو گرام ایگز یکٹو اور اکتوبر 2009میں ڈپٹی ڈائر یکٹر گریڈ اٹھارہ میں ترقی دی گئی۔ انوارالحق کا سروس ریکارڈ چیک اور بد انتظامی و بد عنوانی کا احتساب کیا جائے ۔ معاملہ قانون و آئین کے مطابق دیکھا جائے بصورت دیگر آئین کے تحفظ کیلئے عدالت سے رجوع کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں