این ایچ اے:نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کیلئے موٹروے انٹرچینج کی منظوری

این ایچ اے:نجی ہاؤسنگ سوسائٹی  کیلئے موٹروے انٹرچینج کی منظوری

اسلام آباد (نامہ نگار) این ایچ اے نے وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کے فیصلے پر وفاقی دارالحکومت کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کیلئے انٹرچینج کی منظوری دے دی۔

کمپنی نے وفاقی محتسب میں درخواست دی تھی کہ موٹروے M-1اور M-2لنک روڈ پر انہوں نے اپنی ہاؤسنگ سوسائٹی کے راستے کیلئے این ایچ اے میں انٹرچینج کیلئے پچاس لا کھ روپے پروسیسنگ فیس جمع کرائی، بعدازاں انٹرچینج کا ڈیزائن اور 72585000روپے کا چیک جمع کرایا مگر این ایچ اے انٹرچینج دینے سے ٹال مٹول کر رہی ہے۔ وفاقی محتسب میں کئی سماعتوں کے بعد این ایچ اے نے پہلے مرحلے کے طور پر انٹرچینج کی ابتدائی منظوری دے دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں