2024گرانفروش گرفتار، 59 لاکھ 78 ہزار جرمانہ کیا گیا
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)2024 کے دوران 2024 گرانفروش گرفتار، 59 لاکھ 78 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، 949 پیشہ ور بھکاری گرفتار اور 193 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔۔۔
انسداد تجاوزات مہم میں 56 گرفتاریاں اور 17 مقدمات کا اندراج ہوا، اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی جاری کردہ سالانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق 156غیر قانونی پٹرول ایجنسیز سیل اور 110گرفتاریاں کی گئیں، نوٹیفائیڈ سے زائد قیمت وصول کرنے والے 97ایل پی جی پوائنٹس سیل اور 95افراد گرفتار کئے گئے۔ 13پٹرول پمپ سیل اور شہریوں کی شکایات پر متعدد پمپس کو 5لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا، شہریوں سے زائد قیمت وصول کرنے پر 610دکانوں کو سیل اور 331مقدمات کا اندراج کیا گیا۔