نیو ایئر نائٹ:جڑواں شہروں میں 96 سو اہلکاروں کی تعیناتی

نیو ایئر نائٹ:جڑواں شہروں میں 96 سو اہلکاروں کی تعیناتی

اسلام آباد، راولپنڈی(خصوصی رپورٹر، خبر نگار)ڈی آئی جی اسلام آباد علی رضا نے سال نو کی آمد اور نیو ایئر نائٹ پر وفاقی دارالحکومت میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے جامع سکیورٹی پلان کی منظوری دی اور خصوصی ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر 3000سے زائد پولیس افسر اور جوان فرائض انجام دیں گے، اہم مقامات، شاپنگ سینٹرز، مرکزی مارکیٹوں میں پولیس تعینات کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ سیف سٹی اور ڈرون کیمروں سے تمام سرگرمیوں کی نگرانی کی جائے گی۔ ٹریفک کی روانی کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ سال نو کی آمد پر راولپنڈی پولیس نے ایس پی صدر نبیل کھوکھر کی زیر سربراہی شہر میں فلیگ مارچ کیا۔ فلیگ مارچ میں ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس،ڈولفن سکواڈ اور ضلعی پولیس نے حصہ لیا۔ ہوائی فائرنگ، آتشبازی اور ون ویلنگ پر سخت کارروائی ہو گی۔ شہر میں 6600سے زائد پولیس افسران ڈیوٹی انجام دیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں