تعلیمی ادارے صنعتی مسائل کے حل میں کردار ادا کر سکتے:شفیق احمد

تعلیمی ادارے صنعتی مسائل کے حل میں کردار ادا کر سکتے:شفیق احمد

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) یونیورسٹی آف واہ کی پاکستان آرڈیننس فیکٹریز (پی او ایف) کے تعاون سے چوتھی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 جس کا مقصد صنعتی ضروریات اور تعلیمی تحقیق کے درمیان فرق کم کرنا تھا، کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے ڈائریکٹر انڈسٹریل کمرشل ریلیشنز اور پی او ایف بورڈ کے رکن شفیق احمد نے کہا صنعت وتعلیمی اداروں کے درمیان روابط اہم ہیں، تعلیمی ادارے صنعتوں کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔ مہمانِ اعزاز خالد فاروق قاضی سینئر نائب صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس نے اس حوالے سے مکمل حمایت کا اظہار کیا اور کہا تعلیمی اداروں سے آنے والے جدید آئیڈیاز صنعتی اداروں کا بجٹ کم کرنے میں مدد گار ہو سکتے اور اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں