میرپور ایئرپورٹ کیلئے اقدامات کئے جائینگے :وزیراعظم آزاد کشمیر
اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چودھری انوارالحق سے برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ قربان حسین نے ملاقات کی۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے انہیں یونیورسٹی سٹوڈنٹس کیلئے یوتھ ایکسچینج پروگرام ، ٹیکنیکل سرکلز بڑھانے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا میرپور میں ایئرپورٹ کی تعمیر کیلئے جامع منصوبہ بندی کے تحت اقدامات کئے جائیں گے ، کشمیر کمیٹی میں بھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر کے حوالے سے معاملہ زیر غور لایا گیا ہے ۔ برطانوی پارلیمنٹ سمیت دیگر فورمز پر مسئلہ کشمیر اُجاگر کرنے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری ہندوستان کے مظالم بے نقاب کرنے کیلئے مل کر کردار ادا کرنا ہو گا۔