کمشنر کا ددوچھہ ڈیم، راولپنڈی رنگ روڈ کا دورہ، کام کا جائزہ
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کا ددوچھہ ڈیم اور راولپنڈی رنگ روڈ کا بانٹھ کے مقام پر دورہ کیا اور کام کی رفتار و معیار کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا مزید ٹیمز موبلائز کرنی پڑیں تو کی جائیں ٹائم لائنز کے مطابق کام کی انجام دہی یقینی بنائیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ رنگ روڈ منصوبے پر 40فیصد کام مکمل کر لیا گیا، منصوبے کی تکمیل کی دسمبر 2025ڈیڈ لائن ہے، ددوچھہ ڈیم کی اوورل آل فزیکل پراگریس 18فیصد اور لینڈ ایکوزیشن پراسس سو فیصد مکمل ہے، سول ورک اور سپل ویز کی ایکس کیویشن جاری اور پرینیل فلو پائپس بچھا کر کنکریٹ کی جارہی ہے۔ منصوبے کی تکمیل سے راولپنڈی کے رہائشیوں کو روزانہ 35ملین گیلن پانی مہیا ہو گا۔