لیپ ٹاپ سکیم سے طلباء کو بے حد فائدہ پہنچا:ڈپٹی چیئرمین سینیٹ
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے وکلائ، سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت مختلف وفود نے ملاقاتیں کیں۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا پارلیمان اور سول سوسائٹی کا مضبوط رابطہ معاشرے کو علمی اور تخلیقی لحاظ سے آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ وکلا تنظیموں اور سول سوسائٹی کا نوجوان نسل میں مسائل سے متعلق آگاہی پیدا کرنے میں کردار بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ لیپ ٹاپ سکیم سے طلباء کو بے حد فائدہ پہنچا، دور دراز علاقوں تک اس کی رسائی ممکن بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے دانش سکولز، سولر سکیم اور صحت عامہ کیلئے اقدامات کو سراہا اور کہا بلوچستان سمیت ملک کے دور افتادہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبے معیار زندگی بہتر بنانے میں مددگار ہوں گے۔