سی ڈی اے اور سوئی ناردرن کا تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

سی ڈی اے اور سوئی ناردرن کا تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے جی ایم سوئی ناردرن نے ملاقات کی، دونوں اداروں کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق اور اسلام آباد میں گیس کے مسائل کے حل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جی ایم سوئی ناردرن نے چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا کہ اسلام آباد کے مین سیکٹرز میں گیس کی پرانی پائپ لائنز کے نیٹ ورک کی تبدیلی کے کام کا جلد آغاز کر رہے ہیں۔ محمد علی رندھاوا نے کہا انجینئرنگ اور انوائرمنٹ ونگز اس ضمن میں ایس این جی پی ایل کو جلد این او سی جاری کریں، بھرپور تعاون کیلئے تیار ہیں۔ جی ایم سوئی ناردرن نے بتایا موسم سرما میں اسلام آباد کے صارفین کو کھانے کے اوقات میں بلا تعطل گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا گندھارا سٹیزن کلب F-9 کیلئے گیس کا فوری کنکشن یقینی بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں