کشمیر بنے گا پاکستان کنونشن، جڑواں شہروں کا قافلہ 9 بجے روانہ ہو گا
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل مہرالنساء کی زیر صدارت 5 جنوری کشمیر بنے گا پاکستان کنونشن کے حوالے سے مشاورتی اجلاس ہوا۔
راولپنڈی اسلام آباد میں مقیم کارکنوں نے شرکت کی، کنونشن میں بھرپور شرکت کا عہد کیا گیا۔ راولپنڈی اسلام آباد سے بڑا قافلہ صبح نو بجے کوہالہ روانہ ہوگا۔ دریں اثنا جماعتی عہدیداروں اور کارکنوں کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کنونشن میں بھرپور شرکت کی جائے گی، سردار عاصم زاہد کی سربراہی میں کوآرڈنیشن کمیٹی قائم کی گئی جو کارکنوں سے رابطہ کرے گی۔