پی ٹی اے کا سماعت سے محروم افراد کی خدمات کیلئے معاہدہ

پی ٹی اے کا سماعت سے محروم افراد کی خدمات کیلئے معاہدہ

اسلام آباد (نیوز پورٹر) پی ٹی اے نے خصوصی افراد (سماعت سے محروم) کیلئے ڈیف ٹاک کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔۔۔

 ڈیف ٹاک کی جانب سے ڈیف ٹاک پلس فراہم کیا جائے گا تاکہ پی ٹی اے دفتر کا دورہ کرنے والے سماعت سے محروم افراد کیلئے اشاروں کی زبان میں ترجمے کی آن لائن سہولت مہیا کی جا سکے۔ پی ٹی اے اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز میں اے آئی پر مبنی ٹیکسٹ ٹو سائن اور سپیچ ٹو سائن ٹولز بھی شامل کرے گا ۔ چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمن نے کہا معلومات و اطلاعات تک رسائی بنیادی حق ہے ۔ شراکت سے ڈیجیٹل خلا کے خاتمے اور پسماندہ طبقوں کو بااختیار بنانے میں مدد ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں