پنڈی مری روڈ پر شدید لینڈ سلائیڈنگ، گاڑیوں کی قطاریں
مری (نمائندہ دنیا) پنڈی مری روڈ پر بروری کے مقام پر شدید لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کا سنگین مسئلہ پیدا ہوگیا۔۔۔
بروقت اقدامات نہ ہونے سے جی ٹی روڈ کے دونوں طرف گاڑیوں کئی کلومیٹر طویل لائنیں لگ گئیں اور بدترین ٹریفک جام کے باعث نیو ایئر نائٹ منانے کیلئے بڑی تعداد میں ملکہ کوہسار آنیوالے سیاحوں کے ساتھ ساتھ مقامی مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ سڑک کی بندش سے مری کے کاروباری حلقے بھی پریشانی کا شکار ہوئے جنہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، کمشنر راولپنڈی ڈویثرن اور ضلعی انتظامیہ مری سے سڑک کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا۔