راولپنڈی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز میں آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
راولپنڈی ( خبر نگار) ٹریفک ہیڈ کوارٹرز ریس کورس میں آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔۔۔
سی ٹی او راولپنڈی نے کہا روڈ سیفٹی آگاہی ورکشاپ کا مقصد حادثات کی روک تھام اور قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس اور ڈرائیورز کے درمیان فاصلوں کو کم کرنا ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شاہراہوں پر حادثات کی سب سے بڑی وجہ ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی نہ ہونا ہے ۔