ایپکا کل پنشن کٹوتی، لیو انکیشمنٹ خاتمہ کے خلاف احتجاج کرے گی

ایپکا کل پنشن کٹوتی، لیو انکیشمنٹ  خاتمہ کے خلاف احتجاج کرے گی

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایش کل 9جنوری کو پنجاب بھر میں پنشن کٹوتی، لیو انکیشمنٹ کے خاتمہ اور رولز 17 Aکی بحالی کیلئے احتجاج کرے گی۔

صدر ایپکا راولپنڈی ڈویژن چودھری مبشر نے کہا حکومت پنجاب نے مراعات ختم کر کے ملازمین کو زندہ درگور کر دیا ہے۔ فدا نقوی، راجہ آفتاب، مرزا توقیر و دیگر نے مطالبہ کیا کہ لیو انکیشمنٹ اورپنشن اصلاحات واپس لی جائیں۔ شہزاد کیانی نے کہا پنشن گریجویٹی میں کمی یا کٹوتی قبول نہیں کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں