خدمت مراکز میں پونے دو لاکھ افراد کو مختلف سہولیات فراہم
راولپنڈی (خبرنگار) پولیس خدمت مرکز لیاقت باغ سمیت راولپنڈی میں قائم 12دیگر خدمت مراکز میں 2024میں مجموعی طور پر 1لاکھ 76ہزار 337افراد نے مختلف سہولیات حاصل کیں۔
ترجمان ضلعی پولیس انسپکٹر سجاد الحسن کے مطابق 61ہزار 704افراد نے پولیس کیریکٹر سرٹیفکیٹ اور 60ہزار 614افراد نے جنرل پولیس ویری فیکیشن کی سہولت حاصل کی، 6ہزار 442افراد نے نیا ڈرائیونگ لائسنس ، 9ہزار 720افراد نے لرنرز حاصل کیا اور 8ہزار 932افراد نے لرنرز کی تجدید کر، 1600افراد نے ایف آئی آر کی کاپی لی اور 745افراد نے گمشدگی رپورٹ درج کرائی، 633افراد نے کرایہ داری اور ملازمین کی رجسٹریشن کروائی، 177افراد نے ڈپلیکیٹ، 355افراد نے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیا اور 96افراد نے دیگر اضلاع کے لائسنس کی تجدید کروائی۔