عملیات کے نام پر لاکھوں کے زیورات غبن کرنیوالا جعلی پیر گرفتار

راولپنڈی(خبرنگار)راولپنڈی پولیس نے عملیات کے نام پر لاکھوں روپے کے زیورات غبن کرنے والے جعلی پیر سمیت موٹر سائیکل چوری اور جیب تراشی کے واقعات میں مطلوب 4 ملزمان کو گرفتار کرکے 16 لاکھ روپے اور 4 موٹر سائیکل برآمد کرلئے۔
گنجمنڈی پولیس نے شہری کی جیب سے رقم چرانے والے ذاکر اور دوسرے ملزم کو گرفتار کر کے نکالے گئے 2 لاکھ 83 ہزار روپے برآمد کرلئے۔ تھانہ بنی پولیس نے عملیات کے لئے خاتون سے امانتاً طلائی زیورات لے کر غبن کرنے والے جعلی پیر حمیر طاہر کو گرفتار کر کے طلائی زیورات کی فروخت سے حاصل ہونے وا لے 13 لاکھ روپے برآمد کرلیے۔