شکایات کا نوٹس، پارلیمنٹ کیفے ٹیریا میں روٹی نرخ 10 روپے مقرر

 شکایات کا نوٹس، پارلیمنٹ کیفے  ٹیریا میں روٹی نرخ 10 روپے مقرر

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)روزنامہ ’’دنیا‘‘ کی خبر پر سپیکر قومی اسمبلی نے ایکشن لیتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس کے کیفے ٹیریا میں ملازمین کیلئے روٹی کا ریٹ 20 سے کم کر کے 10 روپے مقرر کر دیا۔۔۔

 کچن کی صفائی اور کھانے کا معیار اور مقدار بہتر بنانے کی ہدایت کر دی۔ ’’دنیا‘‘ کے ناقص صفائی ستھرائی اور غیر معیاری کھانے کی نشاندہی کرنے پر سپیکر قومی اسمبلی نے برہمی کا اظہار کیا تھا اور سی ڈی اے حکام کو انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں