پاک افغان سرحدی علاقوں میں پولیو کیلئے تعاون جاری:کوآرڈینیٹر صحت

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا پاکستان اور افغانستان پولیو کے خاتمے کیلئے سرحدی اضلاع میں ویکسینیشن مہم پر باہمی تعاون کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
پاکستان اور افغانستان پولیو کے خاتمے کیلئے سرحدی اضلاع میں ویکسینیشن مہم پر باہمی تعاون کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔