ٹریکٹر ٹرالی چلانے والے کیلئے لائسنس لازم، سی ٹی او
راولپنڈی(خبرنگار)سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ نے کہا ہے کہ لائسنس و تربیت یافتہ ڈرائیورز کے بغیر ٹریکٹر ٹرالی اور ٹینکر چلانا اب نا ممکن ہوگا۔
جمعرات کو ٹریکٹر ٹرالی ٹینکر، بائیکیا رائیڈرز اور رکشہ ڈرائیورز کے لئے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں 150 سے زائد ڈرائیورز نے شرکت کی۔ سی ٹی او نے کہا حادثات کی سب سے بڑی وجہ ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی نہ ہونے کیساتھ ساتھ غیر لائسنس یافتہ یا غیر تربیت یافتہ ڈرائیورز ہیں۔