گھر میں ڈ کیتی کرنیوالے افغان گینگ کے 2ارکان گرفتار
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے گھر میں داخل ہوکر اسلحہ کے زور پر طلائی زیورات، نقدی، گھڑیاں، آرٹیفشل جیولری و دیگر سامان لوٹنے والے افغان گروہ کے دو ارکان کو انتہائی قلیل وقت میں گرفتار کرلیا۔۔۔
ملزمان کی شناخت سلام خان اور فیصل خان کے ناموں سے ہوئی، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لوٹے گئے طلائی زیورات، گھڑیاں، آرٹیفشل جیولری سمیت ساڑھے تین کروڑ روپے سے زائد کا سامان اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔