کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 4ملزم گرفتار

راولپنڈی( خبر نگار) راولپنڈی پولیس نے سرچ آپریشنز کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 4 ملزم گرفتار کر لئے ، کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر ساجد، ندیم، شہزاد اور مظہر کو گرفتارکر لیا گیا۔
مختلف علاقوں میں کئے گئے سرچ آپریشنز میں گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری اور شہریوں کے کوائف کو چیک کیا گیا ۔