نمل، وزارت تعلیم اور نیوٹیک میں تعاون کے سمجھوتا پر دستخط

  نمل، وزارت تعلیم اور نیوٹیک میں تعاون کے سمجھوتا پر دستخط

اسلام آباد (دنیا رپور ٹ )نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز، وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) نے سہ فریقی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دئیے جس کے تحت وفاقی دارالحکومت کے ثانوی اور اعلیٰ ثانوی طلبہ کو بین الاقوامی زبانوں کی تربیت فراہم کی جائے گی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

یہ فلیگ شپ پروگرام آئندہ پانچ سالوں میں 10,000طلبہ کو بین الاقوامی زبانیں سیکھنے کی مہارتوں سے آراستہ کرے گا ۔  دستخطی تقریب وزارت وفاقی تعلیم میں منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ریکٹر نمل میجر جنرل (ریٹائرڈ) شاہد محمود کیانی ،سپیشل سیکرٹری وزارت تعلیم محی الدین احمد وانی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوٹیک محمد عامر جان نے شرکت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں