عید الفطر پر لیک ویو دامن کوہ فیملی پارک قرار
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) عید الفطرکے موقع پر اسلام آباد انتظامیہ نے دو بڑے پبلک پارکس لیک ویو اور دامن کوہ کو فیملی پارک قرار دے دیا۔۔۔
جہاں صرف فیملیز کو داخلہ کی اجازت ہو گی۔ اس حوالے سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد صاحبزادہ یوسف نے نو ٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔