ہری پور میں کنونشن پی ٹی آئی کی کامیابی کی نوید ، الحاج محمد رحمن
تربیلا غازی (نمائندہ دنیا ) جہازوں والے گروپ کے سربراہ الحاج محمد رحمان ،سابق ایم پی اے فیصل زمان ،سابق ضلع ناظم ہری پور عادل اسلام ، غازی خیام اسلام ، شاہد اقبال خان۔۔۔
پی ٹی آئی تحصیل غازی کے نومنتخب صدر و جنرل سیکرٹری ملک خالد ،چو دھری مشتاق نے اپنے مشترکہ بیان میں قو می اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب خان کی زیر سرپرستی و زیر نگرانی ساجد محمود ،راجہ احتشام خان ،اللہ یار خان ہری پور میں کامیاب ورکرز کنونشن کے انعقادپرکارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کنونشن کی کامیابی پی ٹی آئی کی کامیابی کی نوید ہے ، صوبائی صدر پی ٹی آئی جنید اکبر، صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر خان، صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی خیبر پختوانخوا سے آنے والی سیاسی قیادت کی شرکت سے کانفرنس کے وقار میں اضافہ ہوا ۔ فیصل زمان کا کہنا تھا کہ عمر ایوب نے تحصیل غازی کی کابینہ کابا قاعدہ نوٹیفکیشن جاری کروا کر عوام کے دل جیت لئے ،عمر ایوب خان نے واضح طور پر کہا کہ بانی پی ٹی آ ئی کی رہائی کی ہر کال پر لبیک کہا جائے گا، قائد سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے ۔