منشیات فروشی،غیر قانونی اسلحہ:رواں سال 1522 ملزم گرفتار

منشیات فروشی،غیر قانونی اسلحہ:رواں سال 1522 ملزم گرفتار

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلا م آباد پولیس نے رواں سال منشیات فروشی،غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 1522 ملزم گرفتار کرلیے۔۔۔

 ملزمان سے 249 کلو ہیروئن، 121 کلو چرس، 371 کلو آئس، 100 کلو افیون، 50 گرام کو کین اور 3263 بوتلیں شراب، 959 مختلف بور کے پستول، 35 کلاشنکوفیں، 680 جدید خودکار بندوقیں اور27 ہزار سے زائد روند برآمد کیے گئے۔ ایس ایس پی آپریشنز شعیب خان نے کہا مہم کا مقصد شہر میں جرائم کی روک تھام اور شہر کو غیر قانونی اسلحہ سے پاک کر نا اور شہریوں کی جان اور مال کا تحفظ یقینی بنا نا ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانونی کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔ کسی کو امن میں خلل ڈالنے ،شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں