نوجوان کا اعزاز، شادی کے روز ایم فل میں گولڈ میڈل بھی حاصل کیا

نوجوان کا اعزاز، شادی کے روز ایم  فل میں گولڈ میڈل بھی حاصل کیا

بھارہ کہو (نمائندہ دنیا) اپنی شادی والے دن ہی ایم فل ڈیٹا سائنس میں نوجوان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔۔۔

 معروف کاروباری، سیاسی ، سماجی شخصیت نوید عباسی کے صاحبزادے ریحان عباسی نے اپنی بارات والے دن ایم فل ڈیٹا سائنس میں گولڈ میڈل حاصل کیا جس سے خاندان کی خوشیاں دوبالا ہو گئیں۔ سیاسی و سماجی شخصیات نے انہیں شادی کے ساتھ گولڈ میڈل کی بھی مبارکباد دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں