ڈی سی مری کا سپیشل ایجو کیشن سینٹر جھیکا گلی کا دورہ

مری ( نمائندہ دنیا ) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ایم سی اور۔۔
گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سینٹر ھل ڈھلو جھیکاگلی کا دورہ کیا۔ انہوں نے سٹاف کی حاضری، تدریسی عمل اور صفائی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اور مختلف کلاسز کا دورہ کرکے طلبا و طالبات سے تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے دریافت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا تعلیم کے ساتھ بچوں کی مثبت کردار سازی پر بھی توجہ دی جائے ۔