خصوصی اقتصادی زونز پر ترقیاتی کام تیز کیا جا ئے ، ماہرین

خصوصی اقتصادی زونز پر ترقیاتی کام تیز کیا جا ئے ، ماہرین

اسلام آباد(نامہ نگار ) ماہرین نے پاکستان میں توانائی کے صاف اور پائیدار مستقبل کے لئے جدت اور تعاون پر زور دیتے ہوئے حکومت سے خصوصی اقتصادی زونز پر ترقیاتی کام تیز کرنے کی اپیل کی ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت مناسب پالیسی سازی، صنعتی اصلاحات اور ریگولیٹری فریم ورک پر توجہ دے تو چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت توانائی کے شعبے میں شراکت داری کے ذریعے پاکستان ماحو ل دوست توانائی کی منتقلی میں اہم کامیابیاں حاصل کر سکتا ہے ۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی کی جانب سے منعقدہ ایک اہم کانفرنس میں کیا۔ ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے چین کے ذریعے قابل تجدید توانائی کی ترقی میں کردار، سپلائی چینز کی مقامی سطح پر تیاری کی اہمیت اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے مضبوط ریگولیٹری فریم ورک کی ضرورت پر زور دیا۔ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے سابق ایم ڈی حمید شریف ، سابق سفیر معین الحق نے شمسی پینلز کی مقامی تیاری اور درآمدات پر انحصار کم کرنے کی حمایت کی۔ سابق سفیر نغمانہ ہاشمی نے پاکستان کی توانائی درآمدات پر انحصار کو کم کرنے اور توانائی کے متنوع ذرائع اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔پاکستان چین انسٹی ٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مصطفی حیدر ، چا ئنہ تھری گورجز کے سینئر مشیر این اے زبیر، سکائی الیکٹرک کے سابق چیف آپریٹنگ آفیسر ذیشان احمد نے بھی اظہار خیال کیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں