تلہ گنگ:محکمہ صحت کے ملازمین احتجاجی ریلی اور دھرنا، حکومت مخالف نعرے
تلہ گنگ (نمائندہ دنیا) تلہ گنگ میں محکمہ صحت کے تمام ملازمین نے ریلی نکالی اور دھرنا دیا۔
مختلف اداروں اور ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف مظاہرین نے پلے کارڈز ، بینرز اٹھا کر سخت نعرے بازی کی اور حکومت کے مذکورہ اقدامات کی مذمت کی۔ ریلی صدیق آباد چوک (جہاز چوک) سے شروع ہوئی اور سٹی ہسپتال کے سامنے اختتام پذیر ہوئی ۔