پولیس سے چھڑانے کیلئے ساتھیوں کی فائرنگ سے ڈکیت زخمی
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) ڈکیت کو چھڑوانے کیلئے پولیس پارٹی پر حملہ میں ڈکیتی کاملزم زخمی ہو گیا۔
تھانہ سمبل پولیس ڈکیت کی نشان دہی پر برآمدگی کے بعد واپس جا رہی تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے فائرنگ کی، بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے پولیس ٹیم محفوظ رہی۔ ساتھی ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آکر گرفتار ملزم حماد زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔