بد عنوانی کی ویڈیو وائرل، 3 پولیس اہلکار معطل، مقدمہ درج کرنیکی ہدایت

راولپنڈی(خبرنگار)سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی کے داخلی گیٹ پر بدعنوانی کے مرتکب انسپکٹر، سب انسپکٹر اور ہیڈ کانسٹیبل کو معطل کر کے مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا کہ جوڈیشل کمپلیکس میں داخل ہونے والی لگژری گاڑی میں سوار شخص پولیس اہلکاروں میں پیسے بانٹ رہا ہے جبکہ ایک سب انسپکٹر سمیت دیگر پولیس اہلکار قطار بنائے کھڑے تھے ،سی پی او نے انسپکٹر منظور، سب انسپکٹر ولایت اور ہیڈ کانسٹیبل ثقلین کو معطل کر کے چارج شیٹ جاری کردی ہے اور اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔