بزدل دشمن کیخلاف کامیابی عالم اسلام کی فتح، طارق فضل

بزدل دشمن کیخلاف کامیابی عالم اسلام کی فتح، طارق فضل

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے بھارتی جارحیت کے خلاف قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بزدل دشمن کے خلاف پاکستان کی کامیابی عالم اسلام کی کامیابی ہے۔

 پاک فضائیہ نے جذبہ ایمانی کے ساتھ رافیل طیاروں کا بھارتی غرور خاک میں ملا دیا، بھارتی جارحیت کے باوجود پاکستان نے ذمہ دار ملک ہونے کا ثبوت دیا۔ یوم تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ آج پاکستان کیلئے ایک تاریخی دن ہے ، اﷲ کی ذات نے جو کامیابی اور عزت ہمیں دی ہے اس پر ہم شکربجا لاتے ہیں۔ اس موقع پر شرکا نے افواج پاکستان، سیاسی و عسکری قیادت کے حق میں نعرے بازی کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں