امن کے قیام کیلئے موثر حکمت عملی بنائی جائے، آئی جی اسلام آباد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں ٹیکنالوجی کے بہتر استعمال اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق مختلف امور سمیت امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد نے کہا امن و امان کے قیام کیلئے موثر حکمت عملی بنا ئی جائے، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، انہوںنے تمام ڈویژنز میں باہمی رابطے کو مضبوط بناتے ہوئے عوام کو محفوظ اور موثر سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کا قیام اور جرائم کے انسداد سمیت شہریوں کو ہر ممکن سہولیات مہیاکرنا اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔