جناح سکوائرانڈر پاس کا افتتاح22مئی،وزیر داخلہ کی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

جناح سکوائرانڈر پاس کا افتتاح22مئی،وزیر داخلہ کی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (این این آئی) جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کے دونوں اطراف کی دیواریں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ چھت کے کام کا آغاز ہو چکا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ کیا اور ترقیاتی کام پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا۔

 22مئی کو جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس کا افتتاح کیا جائیگا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے پراجیکٹ پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کرتے ہوئے رواں ماہ کے دوران 100فیصد کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے بارشوں کے باوجود ترقیاتی کام کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیرداخلہ نے پراجیکٹ کے اطراف گرین ایریاز اور بہترین لینڈسکپینگ کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے انڈر پاس کے قریب زیرتعمیر پل کا بھی معائنہ کیا اور ایکسپریس وے پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے پر ترقیاتی کام 75فی صد تک مکمل کیا جا چکا ہے، پراجیکٹ کی چار میں سے تین سلپ سڑکیں مکمل ہیں اور عوام کے سہولت کیلئے ٹریفک بحال کر دی گئی ہے، بارشوں اور موسمی حالات کے باوجود ترقیاتی کام مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے گا۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں