دربارِ عالیہ عید گاہ شریف میں ماہانہ محفل بارہویں شریف

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) دربارِ عالیہ عیدگاہ شریف میں گزشتہ روز میلاد پاک کے سلسلہ میں ماہانہ محفلِ بارہویں شریف اور دفا ع پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
جس کی صدارت پیر نقیب الرحمن نے کی جبکہ گورنر سندھ محمد کامران ٹیسوری اور وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے بھی شرکت کی۔ پیر محمد حسان حسیب الرحمن نے کہاکہ پوری پاکستانی قوم اپنے وطن کے دفاع کیلئے اپنی بہادر افواج کی پشت پر کھڑی ہے اور ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔