راولپنڈی میں گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے 450پولیس اہلکار مامور

راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے مؤثر اور جامع انتظامات کیے ہیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق اس حوالے سے 450سے زائد افسر و جوان تعینات کیے گئے ہیں جو اپنی ذمہ داریاں پوری مستعدی سے انجام دے رہے ہیں۔ سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تھانوں کی موبائل گاڑیاں، ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس کی خصوصی ٹیمیں مسلسل گشت کر رہی ہیں۔ سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔