ماں کی بے لوث محبت اسکی عظمت کا ثبوت، رہنما جماعت اہلسنت

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) اسلام نے ماں کو جو عظیم مرتبہ دیا شاید ہی کسی اور مذہب میں ماں کو حاصل ہو، ماں کی بے لوث محبت اسکی عظمت کا ثبوت ہے، اسی لیے کہا گیا جنت ماں کے قدموں تلے ہے۔
ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت پاکستان کے ناظم اطلاعات اور ترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدر محمد عامر صدیقی نے ماں کے عالمی دن کے حوالے سے ایک بیان میں کیا ،انہوں نے کہاکہ ماں کا رشتہ ایسا اٹوٹ رشتہ ہے جس کی محبت کی نظیر کسی اور رشتے میں نظر نہیں آتی۔