پاک فوج نے بھارتی جا ر حیت کا دندان شکن جواب دیا، موٹرسائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) آل پاکستان موٹرسائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئر مین ایم اے ہارون شیخ نے کہا ہے کہ پوری قوم متحد اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا دندان شکن جواب دیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آل پاکستان انجمن تاجران اسلام آباد کے صدر کاشف چودھری نے کہا کہ آج کی تاریخ ساز ریلی اس بات کا ثبوت ہے کہ پوری قوم متحد اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔