وزیراطلاعات آزاد کشمیر کی بھارتی گولہ باری سے شہید ہونے والوں کے گھر آمد ، لواحقین سے تعزیت

مظفرآباد ( بیورو رپورٹ)وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر مولاناپیر محمد مظہر سعید شاہ کی بھارتی گولہ باری سے شہید ہونے والے افراد کے گھر آمد ، شہداء کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کی۔
وزیر اطلاعات نے بگنہ میں شہید علی احمدبٹ کے والد ،شاہکوٹ میں محمد شافی کی اہلیہ کی شہاد ت پر تعزیت کی ۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہادت ہمارے لئے فخر کی بات ہے ،نیلم کے عوام نے نقل مکانی کے بجائے استقامت کے ساتھ پاک فوج کے شانہ بشانہ دشمن کا مقابلہ کیا ۔