نرسنگ کے عالمی دن پر آ ئی ایل او کے زیر اہتمام سیمینار

اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام گزشتہ روز نرسنگ کے عالمی دن پر سیمینار منعقد کیا گیا۔۔۔
جس میں پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل، وزارت صحت کے ماہرین ، وزارت سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل کی ترقی اور آئی ایل او کے تکنیکی ماہرین نے شرکت کی ، ڈائریکٹر آئی ایل او نے کہا کہ نرسنگ کا شعبہ صحت کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔ پاکستان میں گیارہ لاکھ نرسز کی کمی ہے جسے پورا کرنے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے ۔نرسز کو مناسب تنخواہ، محفوظ مقام اور احترام پر مبنی ماحول فراہم کر نا ضرور ی ہے ۔