راولپنڈی ، مختلف علاقوں سے 20جرائم پیشہ افراد گرفتار

 راولپنڈی ، مختلف علاقوں سے 20جرائم پیشہ افراد گرفتار

راولپنڈی(خبر نگار ) راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں سے 20جرائم پیشہ افرادکو گرفتار کر کے ڈھا ئی کلو ہیروئن، 5کلو چرس،40لٹر شراب اور 8پستول برآمد کر لیے ۔

منشیات فروشی پر 7 ملزموں کو گرفتار کرکے 2کلو 400گرام ہیروئن اور 5کلو کے قریب چرس برآمد کی گئی ۔ کارروائیاں تھانہ واہ کینٹ، نصیرآباد، صدر واہ، جاتلی، دھمیال اور کلرسیداں کے مختلف علاقوں میں کی گئیں۔ علاوہ ازیں 3 شراب سپلائرز کو گرفتار کرکے 40لٹر سے زائد شراب برآمد کی گئی ، دریں اثنا وارث خان پولیس نے سٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزموں کو گرفتار کر کے 20 ہزار روپے برآمد کر لیے ۔ ادھر ناجائز اسلحہ رکھنے پر8ملزموں کو گرفتار کرکے8پستول معہ ایمونیشن برآمد کیے گئے ۔تمام ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں