اسلام آباد کے ہسپتال، محکمے وزارت صحت کے تحت رکھنے کی سفارش

اسلام آباد کے ہسپتال، محکمے وزارت صحت کے تحت رکھنے کی سفارش

اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) وزارت قومی صحت نے وفاقی دارالحکومت کے ہسپتال اور محکموں کو دوسری وزارت یا محکمے کو منتقل کرنے کے فیصلہ پر نظرثانی کی سمری وزیراعظم و کابینہ کو بھجوائی ہے۔۔۔

 اور چاروں ہسپتال و ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد وزارت قومی صحت کے ماتحت رکھنے کی سفارش اور رائٹ سائزنگ پالیسی پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کمیٹی رائٹ سائزنگ کی سفارشات کے تحت پمز، پولی کلینک، قومی ادارہ بحالی معذوراں (نرم)، فیڈرل جنرل ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس سمیت تمام دیہی و بنیادی مراکز صحت اور زچہ و بچہ ہسپتال چیف کمشنر اسلام آباد یا کسی دوسرے ادارہ کو منتقل کرنے اور وزیراعظم آفس، کابینہ ڈویژن کو وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں کو کسی ادارہ کے ماتحت کرنے کیلئے سٹڈی کرنے کی ہدایت دی تھی۔ وزارت قومی صحت نے وزیراعظم سے اس فیصلہ پر نظرثانی کی سفارش کی اور کہا ٹیکنیکل و پروفیشنل بہتری کیلئے صحت کے اداروں کو وزارت قومی صحت کے ماتحت رہنا چاہئے ، وزارت کے افسروں کی بڑی تعداد ٹیکنیکل و پروفیشنل ماہرین پر مشتمل ہے اس لیے تمام اداروں کو کسی دوسرے محکمے کے ماتحت کرنے سے مشکلات ہونگی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں