چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے مختلف امتحانی مراکز کے دورے

راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار ) چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان نے مختلف امتحانی مراکز کے اچانک دور ے کیے ۔
انہوں نے گورنمنٹ شہباز شریف ڈگری کالج خیابانِ سرسید، گورنمنٹ ہائی سکول خیابانِ سر سید، گورنمنٹ کامرس کالج نیو پھگواڑی راولپنڈی کا معائنہ کیا،اس موقع پر ایک اُمیدواررول نمبر 719338امتحانی مرکز گورنمنٹ گریجویٹ کامرس کالج نیو پھگواڑی سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ چیئرمین بورڈ نے فوری کارروائی کی ہدایت کی ۔