قائداعظم یونیورسٹی میں فتح کا جشن منانے کیلئے تقریب کا انعقاد

اسلام آباد ( دنیا رپورٹ ) وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد اختر کی ہدایات پر جامعہ کے تمام شعبہ جات میں وکٹری سیلیبریشنز کا اہتمام کیا گیا۔۔۔
اسی سلسلے میں قومی ادارہ تحقیق برائے تاریخ و ثقافت، مرکزِ فضیلت، قائداعظم یونیورسٹی میں تقریب منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر کیک کاٹا گیا، ملک کی سلامتی اور دفاع ، شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی ۔