قوم کو تاریخی فتح مبارک آ ئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) آ ئی جی اسلام آباد سید علی ناصررضوی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں انہوں نے شہریوں کی حفاظت اور سہولت کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔۔۔
دریں اثنا انہوں نے افواج پاکستان کی حالیہ جنگ میں دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینے اور پاکستان کے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے سلسلے میں یو م تشکر پر خصوصی پیغام میں کہا پوری قوم کو 10 مئی کی تاریخی فتح مبارک ہو ، یہ جیت پوری مسلم امہ کی ہے ۔ علاوہ ازیں آ ئی جی پی نے سینٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد بھی کیا،انہوں نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے متعلقہ افسران کواحکامات جا ری کیے ۔