جناح سکوائر انڈر پاس جلد مکمل کرنے کیلئے دن رات کام کیا جائے : چیئرمین سی ڈی اے

جناح سکوائر انڈر پاس جلد مکمل کرنے کیلئے دن رات کام کیا جائے : چیئرمین سی ڈی اے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے ممبر انجینئرنگ اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہ کیا ۔

متعلقہ افسران ، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور کنسلٹنٹس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے کی سلپس سڑکوں کا کام تکمیلی مرحلہ میں ہے ، مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا 75 فیصد تعمیراتی کام مکمل کیا جاچکا ہے ۔چیئرمین نے کہا منصوبہ کی جلد تکمیل کیلئے دن رات کام کیا جا ئے ، تعمیراتی کاموں کے اعلیٰ معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا ئیگا ، جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کی تکمیل سے مسافروں کے وقت اور ایندھن میں بچت ہوگی اور نیو انٹرنیشنل ا یئر پورٹ اسلام آباد تا مری و کشمیر تک مسافروں کو سگنل فری سفری سہولیات میسر آئیں گی ۔ دریں اثنا چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سی ڈی اے کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لینے کے علاوہ نئے پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس میں میلوڈی فوڈ سٹریٹ کی اپ گریڈیشن اور فوڈ کوالٹی کا معیار بڑھانے اور فوڈ اتھارٹی کو سی ڈی اے کے متعلقہ شعبہ اور ایم سی آئی کے درمیان کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا میلوڈی میں پارکنگ کیلئے وسیع ایریا مختص، خوبصورت لائٹس نصب ،بلیو ایریا فوڈ سٹریٹ کو جلد از جلد فنکشنل، شہر کے تمام بڑے مراکز میں ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے موثر ٹریفک پلان بنایا جا ئے ، گندھاراہیریٹیج کلب کے باقی ماندہ کام مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جا ئیں ، شہر کے تمام پارکوں، مارگلہ روڈ اور دیگر روڈز پر خراب لائٹس کی جگہ نئی لائٹس لگائی جا ئیں ، کلب روڈ، فیصل ایونیو، جناح ایونیو، مارگلہ روڈ اور ایکسپریس وے پر خصوصی طور پر اور دیگر جگہوں پر خوبصورت پودے ، درخت اور پھول لگائے جائیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں